بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اپنی ناکامی پرغمزدہ نہیں ہوتے ہیں۔ شاہ رخ
خان کی فلم 'رئیس' آج ریلیزہوئی ہے۔ شاہ رخ کی پچھلی فلم 'فین' باکس آفس پر
ناکام ثابت ہوئی تھی۔ شاہ رخ اپنی فلموں کی ناکامی کے سلسلے میں خوف،
افسردگی جیسی باتوں پر کہتے ہیں کہ اگر وہ اپنے کسی کام میں فیل ہو جاتے
ہیں تو اس سے انہیں دکھ یا افسوس نہیں ہوتا بلکہ وہ ناکامی میں بھی خوشی
محسوس کرتے ہیں۔
شاہ رخ نے کہا " میری خواہش ہے کہ اپنے کام میں ہمیشہ کچھ نیا کرتے کرتے
غلط یا فیل ہو جاؤں تو مجھے زیادہ سکون ملے گا۔ جو کام کر چکا ہوں وہی
کرتے کرتے مجھے کامیاب ہونے میں کوئی زیادہ خوشی نہیں
ہوگی۔ میں چاہتا ہوں
کچھ نیا کام کرکے باکس آفس کی کمائی کے ساتھ ساتھ لوگوں کو کچھ نیا
دکھاتاچلوں اور انہیں اپنی بات سمجھا سکوں۔
انہوں نے کہا، "میں نے شروع سے ہی کچھ نیا کرنے کی کوشش میں 'اشوکا'، ' را
ون'، 'پہیلی' اور 'فین' جیسی بڑی بجٹ اور بینر کی کئی اور فلموں میں فیل ہو
چكا ہوں۔ مجھے ناکامی سے کوئی فرق نہیں پڑتا، نہ ہی تکلیف ہوتی ہے۔ میں تو
فیل ہونے پر خوش اور مضبوط ہو جاتا ہوں، سوچتا ہوں کہ جو ہو گیا وہ ہو گیا
اب پھر سے نیا کیا ہو سکتا ہے۔ ناکام ہوئے بھی تو اس میں بہت کچھ سیکھنے
اور سمجھنے کو ملتا ہے۔ ناکامی مجھے پھر سے نیا کام کرنے کا حوصلہ اور طاقت
دیتی ہے۔